بھارتی حکومت کا سربجیت سنگھ پر حملہ کرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ

پاکستانی حکومت نے سربجیت کی معافی کے حوالے سے بھارت کی درخواست پر غور نہیں کیا جو افسوسناک ہے, بھارتی وزیراعظم.

پاکستانی حکومت نے سربجیت کی معافی کے حوالے سے بھارت کی درخواست پر غور نہیں کیا جو افسوسناک ہے, بھارتی وزیراعظم. فوٹو: فائل

بھارتی حکومت نے پاکستان سے سربجیت سنگھ پر حملے کے ذمے داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے سربجیت کی لاش آج بھارت بھجوائے جانے کا امکان ہے۔



سربجیت کی ہلاکت پر اپنے ردِ عمل کا ظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے جب کہ انہوں نے سربجیت کے گھروالوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے سربجیت کی معافی کے حوالے سے بھارت کی درخواست پر غور نہیں کیا جو افسوسناک ہے، انہوں نے کہا سربجیت کی لاش کو واپس لانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے جب کہ بھارتی وزیراعظم نے سربجیت پر حملے کے ذمے داروں کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔


دوسری جانب بھارتی وزیرداخلہ سشیل کمار شندے نے بھی وزیراعظم کو سربجیت کے معاملے پر بریفنگ دی۔ اس سے پہلے بھارتی وزیرداخلہ شندے نے سربجیت کے خاندان سے بھی ملاقات کی جب کہ بھارتی پنجاب کی حکومت نے اعلان کیا ہے سربجیت کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

Recommended Stories

Load Next Story