مجھ پر الزام لگانے والوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ ساڑھے 3سال عشق کیا عمران خان
آصف زرداری نے ملک کے ساتھ جو کرنا تھا کیا ہے لیکن میاں صاحب اور ان کے چھوٹے بھائی نے پنجاب میں کیا کیا، عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ ان پر آصف زرداری کی حمایت کا الزام لگانے والوں نے بھی پنجاب میں ساڑھے 3 سال تک پیپلز پارٹی سے عشق کیا اور 5 سال مک مکا کئے رکھا۔
نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے سیاست کے ساتھ جو سلوک کیا وہ ناقابل بیان ہیں،انہوں نے سب کی قیمت لگادی، سیاستدانوں کو بھیڑ بکریوں کے بھاؤ خریدا، جو بھی منہ کھولتا تھا آصف زرداری پیسے دے کر اس کا منہ بند کرا دیتے تھے، شریف برادران کہتے ہیں کہ عوام تحریک انصاف کو ووٹ نہ دیں ورنہ آصف زرداری کی دوبارہ حکومت آجائے گی آصف زرداری تو زردار ہیں انہوں نے ملک کے ساتھ جو کرنا تھا کیا ہے لیکن میاں صاحب اور ان کے چھوٹے بھائی نے پنجاب میں کیا کیا، انہوں نے ساڑھے تین سال پنجاب میں پیپلز پارٹی سے عشق کیا اور 5 سال مک مکا کرتے ہوئے گزارے، سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ پنجاب میں ہوئی لیکن شہباز شریف نے پنکھا جھلنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، جنگلہ بس سروس بعد میں بھی بن سکتی تھی اس میں لگائے گئے پیسوں سے بجلی گھر بناتے تو آج پنجاب کی یہ صورت حال نہ ہوتی، شریف خاندان کی سیکیورٹی پر سالانہ 2 ارب روپے خرچہ آتا ہے جو عوام کی جیبوں سے جاتا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ برادریوں اور رشتے داریوں کی سیاست کے بجائے نظریئے کی سیاست کے حامی ہیں، برادریوں کے نام پر مفاد پرست سیاستدان شادیوں اور میتوں میں جا کر سیاست کرتے ہیں۔ عوام کے ووٹ سے اسمبلیوں میں جاتے ہیں اور انہیں نیلام گھر بنادیتے ہیں۔ ان کا کوئی دین اور ایمان نہیں ہوتا جہاں اقتدار دیکھتے ہیں لوٹے بن کر وہیں لڑھک جاتے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں مفاد پرستی کی سیاست ختم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قوم کو ظلم کے نظام سے نکلنا ہے تو تبدیلی کو ووٹ دینا پڑے گا کیونکہ صرف تحریک انصاف ملک کو امریکا کی جنگ سے نکال سکتی ہے۔