کراچی ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشے میں دھماکا ایک شخص جاں بحق 7 زخمی

جائے حادثہ پر موجود افراد نے زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دھماکا خیزمواد ایک رکشے میں نصب کیا گیا تھا, عینی شاہدین فوٹو: فائل

KARACHI:
ابوالحسن اصفہانی روڈ پر رکشے میں دھماکےکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور بچے سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا رکشے میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دوردور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم صورت حال واضح ہونے پر جائے حادثہ پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت نے واقعے میں دہشتگردی کے عنصر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسکن چورنگی سے سہراب گوٹھ جانے والی سڑک پر اقرا سٹی فیز ٹو کے مرکزی دروازے کے قریب چلتے رکشا کا گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی کار اور کئی راہ گیر دھماکے کی زد میں آگئے۔

Recommended Stories

Load Next Story