شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین
شعیب ملک کے رنز کی جموعی تعداد 2026 ہو گئی ہے جس میں 7 نصف سنچریز شامل ہیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے۔
پاکستان کے اسٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف انجام دیا، شعیب ملک نے میچ میں 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کے رنز کی مجموعی تعداد 2026 ہو گئی ہے جس میں 7 نصف سنچریز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دیدی
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ٹاپ 2 اسکورر کیوی بیٹسمین ہیں، مارٹن گپٹل 2271 رنز کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں جب کہ برینڈن میک کولم 2140 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور پاکستان کی جانب سے عمر اکمل 1690 اور محمد حفیظ 1665 رنز بنا چکے ہیں۔