پاکستان کی سرحد سے کی گئی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا افغان حکام کا الزام
افغان نیشنل آرمی کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں سرحد پرتعینات 2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، پاکستانی حکام
افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ رات گئے پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ اور شیلنگ سے ایک افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی رات پاکستان کی جانب سے افغانستان کے علاقے میں کئی گھنٹے تک شیلنگ اورفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا،ترجمان کا کہنا تھا پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے جواب میں مجبوراً افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی فائرنگ کرنا پڑی۔
دوسری جانب پاکستان نے افغان الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان نیشنل آرمی کی جانب سے پاکستانی حدود میں کئی گئی فائرنگ کے نتیجے میں اس کے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے اورپاکستان یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے گا۔