مزدوری کرکے 11 بہن بھائیوں کا پیٹ پالتا ہوںمحسن علی

اخراجات کیلیے رات12 بجے تک تنورپرکام کرتا،صبح5بجے پڑھنے کیلیے اٹھتاتھا

لاہور:بی اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے محسن علی کو ان کی والدہ پیار کررہی ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

پنجاب یونیورسٹی کے بی اے کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم محمد محسن علی نے کہا ہے کہ پوزیشن لینے کے لیے اس نے دن رات محنت کی ہے مالی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے نان بائی کا کام کیا اور اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ مل کر تندور پر رات 12 بجے تک مزدوری کی اور پھر صبح پانچ بجے پڑھائی کے لیے اٹھ کھڑا ہوتاتھا۔


انھوںنے کہا کہ میرے بھائی میرے لیے بہت بڑے مسیحا بنے۔ محسن علی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث دو ایمرجنسی لائٹس رکھی ہوئی تھیں جن کی روشنی میں تیاری کرتاتھا۔ اے پی پی کے مطابق محسن علی نے کہا کہ اس کے مالی وسائل اجازت نہیں دیتے کہ وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکے، تندور پر محنت مزدوری کرکے 11 بہن بھائیوں اور بوڑھے ماں باپ کا پیٹ پالتاہوں۔انھوںنے کہا کہ میں ایم اے انگلش کرکے ماہر تعلیم بنوں گا اور ملک وقوم کا تعلیمی مستقبل سنوارنے میں اپنی خدمات انجام دوں گا۔
Load Next Story