جو بینظیر بھٹو سے ڈرتے تھے آج بلاول سے خائف ہیں آصف زرداری
جو صبر کا دامن سنبھال کررکھتے ہیں ان کانشانہ خطا نہیں ہوتا،شریک چیئرمین پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جو بے نظیر بھٹو سے ڈرتے تھے آج بلاول بھٹو سے خائف ہیں جب کہ لیاری نے ثابت کیا کہ وہ آج بھی بھٹو کا ہے۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر پتھراؤ اور ڈنڈوں سے حملے کے واقعے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جیالے صبر کا دامن ہاتھوں سے نہ چھوڑیں جو صبر کا دامن سنبھال کر رکھتے ہیں ان کانشانہ خطانہیں ہوتا، اللہ اور عوام بلاول بھٹو کی حفاظت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام کا پرچم سنبھال لیا ہے، جو شہید بینظیر بھٹو سے ڈرتے تھے آج بلاول بھٹو سے خائف ہیں، لیاری نے ثابت کیا کہ وہ آچ بھی بھٹو کا ہے۔
دوسری جانب سینیٹ میں قائد حذب اختلاف شیری رحمان نے نگراں حکومت سے بلاول بھٹو زرداری اور ان کے عوامی اجتماعات کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ منصفانہ انتخابات نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کے مشن کے ساتھ عوام میں جا رہے ہیں ان کی انتخابی مہم کا میڈیا میں بلیک آؤٹ ختم ہونا چاہئے۔