راہول ڈریوڈ اور رکی پونٹنگ آئی سی سی ہال آف فیم کلب میں شامل
راہول ڈریوڈ آئی سی سی ہال آف فیم میں جگہ بنانے والے پانچویں بھارتی کرکٹر ہیں
آئی سی سی کی جانب سے راہول ڈریوڈ اور رکی پونٹنگ کو ہال آف فیم کلب کا حصہ بنا لیا گیا، انگلش ویمن ٹیم کی سابق وکٹ کیپر کلیئر ٹیلر کو بھی اس کیٹگری میں شمولیت ملی ہے۔
راہول ڈریوڈ آئی سی سی ہال آف فیم میں جگہ بنانے والے پانچویں بھارتی کرکٹر ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 509 انٹرنیشنل میچز میں 48 سنچریز، 146ففٹیزکی مدد سے 24ہزار 208 رنز بنا رکھے ہیں۔
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ ہال آ فیم میں شامل ہونے والے 25 ویں آسٹریلوی پلیئر ہیں، انہوں نے مجموعی طور پر 560 میچز میں 71 سنچریز اور 146 نصف سنچریز کی مدد سے 27 ہزار 483 رنز بنا رکھے ہیں۔
انگلش ویمن ٹیم کی سابق وکٹ کیپر کلیئر ٹیلر ہال آف فیم میں شامل ہوئی ہیں، انہوں نے 15 ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار 30 رنز، 126 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 4 ہزار 101 رنز اور 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 615 رنز بنا رکھے ہیں۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے رکی پونٹنگ، راہول ڈریوڈ اور کلیئر کرین کو ہال آف فیم کلب میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہیں یہ ایوارڈز ڈبلن میں ایک پروقار تقریب کے دوران دیئے گئے ۔