2ماہ کی بچی کے پیٹ سے3ماہ کابچہ نکال لیا گیا

بچے کاڈھانچہ مکمل ہے،جڑواںبہن یابھائی ہے،ڈاکٹرظہیر،بچی آئی سی...

بچے کاڈھانچہ مکمل ہے،جڑواںبہن یابھائی ہے،ڈاکٹرظہیر،بچی آئی سی یومنتقل

پاکستان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز(پمز) میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا ہے جہاں 2 ماہ اور 10 دن کی بچی کے پیٹ سے 3 ماہ کا بچہ نکال لیاگیا ہے۔

بچی کا آپریشن کرنیوالے ڈاکٹر ظہیرعباسی نے بتایا کہ آزاد کشمیرکی آمنہ کواس کے والدین پیٹ میں رسولی کی شکایت پر اسپتال لائے تھے ، الٹراسائونڈ میں رسولی نظر آنے پر جب بچی کاآپریشن کیا گیا تو تین ماہ کا بچہ نکل آیا جس کا ڈھانچہ مکمل ہے، ڈاکٹر ظہیر عباسی کے مطابق بچی کے پیٹ سے نکلنے والا فیوٹس اس کا جڑواں بہن یا بھائی ہے۔ آپریشن کے بعد بچی کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔


ڈاکٹروں کے مطابق یہ اپنی نوعیت کاپہلا واقعہ ہے ۔

 
Load Next Story