بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں ورکرز یونین

ظفر کمالی نے ڈی سی سے24 گھنٹوں میں ادائیگی کے احکام جاری کروائے

ٹی ایم اے ورکرز یونین سی بی اے کے عہدیداران تسلیم راجپوت اور محمد رفیق مغل نے کہا کہ گذ شتہ 2ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ فوٹو: فائل

تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن میرپورخاص کے ملازمین گذشتہ 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن میرپورخاص کے ملازمین کو گذشتہ 2 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملامین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔


ٹی ایم اے ملازمین کی جانب سے احتجاج اور ہڑتال کے بعد ڈپٹی کمشنر میرپورخاص و ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے آصف اکرام کے نوٹس لینے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی لیکن تاحال ٹی ایم اے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ٹی ایم اے ورکرز یونین سی بی اے کے عہدیداران تسلیم راجپوت اور محمد رفیق مغل نے کہا کہ گذ شتہ 2ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔



انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی اطلاع پر میرپورخاص کے حلقہ پی ایس 64 کے امیدوار ڈاکٹر ظفر کمالی نے ڈپٹی کمشنر آصف اکرام اور سی ایم او زاہد حسین خواجہ سے مذاکرات کیے اور تنخواہیں24 گھنٹوں میں ادا کرنے کے احکامات صادر کروائے۔ میونسپل ورکرز یونین کے عہدیداران نے ڈاکٹر ظفر کمالی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی کی اطلاع ملنے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Load Next Story