شاہ پور چاکر میں بجلی کا بدترین بحران پانی کی قلت
شہری راتوں کو جاگنے پر مجبور،کاروبار متاثر،ہزاروں مزدوروں کو بے روزگاری کا سامنا
شاہ پور چاکر اوراس کے نواحی علاقوں کھڈرو، سرھاری،مقصودورند،پریتم آباد اور دیگر علاقوں میں بجلی کا بدترین بحران، پانی کی شدید قلت،45ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔
شہر کے گنجان آباد علاقوں اور کاروباری مراکز میںعلانیہ اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے20گھنٹے ہونے کے باعث کاروباری اور شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ آٹے کی چکیوں کے علاوہ بجلی سے چلنے والے دیگر کاروبار سے وابستہ ہزاروں مزدوروں کو بے روزگاری کا سامنا ہے۔
جبکہ رات کے وقت مسلسل 6 سے 8 گھنٹے تک کی بجلی کی بندش اور سخت گرمی کی وجہ سے لوگ راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ بچے بھی بجلی بند،گرمی اور مچھروں کے باعث سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔دوسری جانب علاقے کے لوگوں نے طویل اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔