فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا سیکوئل بنانے پرغور

فلم ’’ ویرے دی ویڈنگ‘‘ دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے خاصی مقبول رہی۔

فلم ’’ ویرے دی ویڈنگ‘‘ دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے خاصی مقبول رہی ہے۔فوٹو: فائل

معروف اداکارہ کرینہ اور سونم کپور کی کامیاب فلم 'ویرے دی ویڈنگ' کے ہدایت کار اس کا سیکوئل بنانے پر غور کررہے ہیں۔

ورکنگ ویمنزاور گرلز پاور کے حوالے سے چار سہیلیوں کی دوستی پر بنائی گئی فلم '' ویرے دی ویڈنگ'' منفرد کہانی کے ساتھ ساتھ فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے باکس آفس پر دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے خاصی مقبول رہی جس میں نوجوان نسل کی دو مقبول فنکارائیں کرینہ کپور اور سونم کپور پہلی بار ایک ساتھ اکٹھے جلوہ گر ہوئی تھیں جب کہ فلم میں جان برپا کرنے کے لئے اُن کا ساتھ باصلاحیت فنکارائیں سوارہ بھاسکر اور شیکھا تلسانیا نے بھی دیا اسی مقبولیت کے پیش نظر فلم کا سیکوئل جلد ہی بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم 'ویرے دی ویڈنگ' کی مقبولیت کے بعد فلمسازوں نے فلم کا سیکوئل بنانے پر غور شروع کردیا ہے جس میں سونم کپور اور سوارہ بھاسکر کو برقرار رکھا جائے گا جب کہ کرینہ کپور کو فلم کے سیکوئل کا حصہ بنانے کے لئے ملاقاتیں جاری ہیں جب کہ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہوا کہ فلم میں 'میرا سود' کا کردار ادا کرنے والی شیکھا تلسانیا فلم کا حصہ بنے گی بھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ یکم جون کو ریلیز ہونے والی فلم 'ویرے دی ویڈنگ' نامور فنکار انیل کپوراور جتیندر کی صاحبزادی ایکتا کپور کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی گئی۔
Load Next Story