سینیٹر ظفر علی شاہ کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ
ظفر علی شاہ 5 جولائی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر ظفر علی شاہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف کے کھلاڑی بننے کو تیار ہوگئے۔ ظفر علی شاہ پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے سسر ہیں اور زلفی بخاری نے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت پر آمادہ کرلیا ہے۔ ظفر علی شاہ 5 جولائی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: (ن) لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے بغیر شناختی کارڈ کے ہی ووٹ کاسٹ کردیا
اس حوالے سے سینٹر ظفر علی شاہ کی رہائش گاہ پر باقاعدہ تقریب ہوگی جس میں پی ٹی آئی چیرمین عمران خان شرکت کریں گے۔ زلفی بخاری کے سسر ظفر علی شاہ کافی عرصے سے ن لیگ کی قیادت سے نالاں ہیں۔ عمران خان نے اسد عمر کو ہٹا کر زلفی بخاری کو اسلام آباد کی انتخابی مہم سونپ دی ہے اور ظفر علی شاہ حلقہ این 53 اسلام آباد میں عمران خان کی انتخابی مہم میں سرگرم کردار ادا کریں گے۔