بلوچستان کاامن خراب کرنیوالوں کوبے نقاب کرونگاوزیرداخلہ
بدامنی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،معصوم بلوچ ظالموںکے ہاتھوں اذیت کا شکار ہیں
وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ بلوچستان کا امن خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،معصوم بلوچ ظالموں کے ہاتھوں اذیت کا شکار ہیں،بلوچستان میں روٹھے لوگوں کو منائیں گے'باہر بیٹھ کر بلوچستان کے امن و امان کو خراب کرنے والوں کے گھنائونے چہرے بے نقاب کروں گا'سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ ' بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا 'براہمداغ بگٹی کو پاکستان آنے کیلیے جہاز کی پیشکش کی ہے'وفاق کی سطح پر گلگت بلتستان کی ہر طر ح سے مدد کی جائیگی'چلاس میں جلد پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا۔
وہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ رحمن ملک نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر فخر ہے تاہم مظلوم بلوچ ظالموں کے ہاتھوں اذیت کا شکار ہیں، وزیر داخلہ نے کہا کہ باہر بیٹھ کر بلوچستان کے امن و امان کو خراب کرنے والوں کے گھنائونے چہرے بے نقاب کروں گا۔ اے پی پی کے مطابق انھوں نے کہا کہ گلگت میں امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیرداخلہ سے رکن قومی اسمبلی آفتاب شعبان میرانی نے بھی ملاقات کی جس میں ان کے حلقہ میں پاسپورٹ اورنادرا سے متعلق مسائل زیربحث آئے۔
ادھر وزیرداخلہ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا میں رحمن ملک نے ہندو برادری کو حقوق کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ہندوئوں کی شکایات سے متعلق صدرمملکت کی قائم کردہ کمیٹی کی معاونت کی جائے اور نوعمر لڑکیوں کی جبری شادیوں سے متعلق رپورٹ دی جائے۔