فیصل آباد میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل


مظاہرین نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کردیا: فوٹو: فائل)
ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد کی مظفرکالونی میں 7 سالہ بچی کی لاش ملی تھی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی سے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی گئی۔ مظاہرین نے روڈ بلاک کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جب کہ دکانیں بند کروانا شروع کردیں۔
ڈنڈا بردارمظاہرین نے راستے میں آنے والے بینراور پینا فلیکس پھاڑ ڈالے اورگاڑیوں کی توڑ پھوڑکرتے ہوئے چیف جسٹس سے بھی نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا والد اشرف بیرون ملک گیا ہوا ہے، بچی کے اغواء اورقتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔