فیصل آباد میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

بچی کے اغواء اورقتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا، پولیس

مظاہرین نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کردیا: فوٹو: فائل)

مظفرکالونی میں سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد کی مظفرکالونی میں 7 سالہ بچی کی لاش ملی تھی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی سے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی گئی۔ مظاہرین نے روڈ بلاک کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جب کہ دکانیں بند کروانا شروع کردیں۔

ڈنڈا بردارمظاہرین نے راستے میں آنے والے بینراور پینا فلیکس پھاڑ ڈالے اورگاڑیوں کی توڑ پھوڑکرتے ہوئے چیف جسٹس سے بھی نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا والد اشرف بیرون ملک گیا ہوا ہے، بچی کے اغواء اورقتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔
Load Next Story