بینظیرکیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

وکلا نے چوہدری ذوالفقارعلی کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔

وکلا نے چوہدری ذوالفقارعلی کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD:
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی کے قتل کے باعث نظیر قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 14 مئی تک ملتوی کر دی گئی، وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا۔


انسداد دہشت گردی عدالت میں آج سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف چالان پیش کیا جانا تھا لیکن سرکاری وکیل چوہدری ذوالفقار کے قتل ہونے پرکیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی، سابق صدر کے وکلا نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پرویز مشرف کی جان کو بھی شدید خطرہ ہے لہذا انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا تھا۔

دوسری جانب وکلا نے چوہدری ذوالفقارعلی کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا، پرویز مشرف کے وکلا نے بھی قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story