کینیڈین وزیراعظم نے 18 سال پہلے خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کا الزام مسترد کر دیا
اب ماضی کی کوئی منفی بات یادنہیں، جسٹن ٹروڈو
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے 18سال قبل ایک میوزک فیسٹیول کے دوران خاتون رپورٹرکوہراساں کرنے کے اپنے اوپرلگے الزام کو مسترد کر دیا۔
ٹروڈو پر خاتون رپورٹرکو ہراساں کرنے کاالزام 18سال قبل سال 2000 میں شائع ایک روزنامچے کے اداریے کے سامنے آنے کے بعد منظر عام پرحال ہی میں سامنے آیا۔ گزشتہ ماہ جون میں کینیڈاکے ایک وکیل اورمصنف وارن کنسیلا نے ماضی کے اس اداریے کو ٹوئٹر پر شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جسٹن ٹروڈو نے کرسٹن ویلی نامی خاتون کو ہراساں کیا تھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انہیں اب ماضی کی کوئی منفی بات یادنہیں۔