’’ووٹ کوعزت دو‘‘ کے نعرے پر ن لیگی قیادت تقسیم

نوازشریف اپنانعرہ منشورمیں شامل کرنے کے خواہاں،شہباز شریف کی مخالفت

نوازشریف اپنانعرہ منشورمیں شامل کرنے کے خواہاں،شہباز شریف کی مخالفت۔ فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے منشورمیں نوازشریف کے محاذآرائی کے نعرے کی مجوزہ شمولیت کے معاملے پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اختلافات ہیں جوعام انتخابات کیلیے منشورکے اعلان میں تاخیرکاباعث بن رہے ہیں۔


ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سابق حکمراں جماعت منشورکااعلان یکم جولائی کو کرنے کااردہ رکھتی تھی لیکن ''ووٹ کوعزت''کے نعرے کی منشورمیں شمولیت کے معاملے پراتفاق رائے نہ ہوسکا،پارٹی کے باوثوق ذرائع کے مطابق یہی بنیادی وجہ ہے کہ ابھی تک منشورکا اعلان نہیں کیاجاسکا۔

 
Load Next Story