بینکاک سے دہلی آنے والی ایئرانڈیا فلائٹ کے 2 پائلٹس دوران پرواز سوتے رہے

جہاز اس وقت حادثے سے بال بال بچ گیا جب 33 ہزار فٹ کی بلندی پر اس کا"خودکار پائلٹ نظام" بند کردیا گیا

دونوں پائلٹس جہاز کو "خودکار پائلٹ" نظام پر لگار کر40 منٹس تک بزنس کلاس میں سونے کے مزے لیتے رہے۔ فوٹو فائل

ایئرانڈیا کے دو پائلٹس نے اس وقت مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی جب وہ دوران پرواز آرام کی غرض سے کاک پٹ سے چلے گئے جب کہ اس دوران عملے کے 2 افراد جہاز اڑاتے رہے۔


بھارتی اخبار کے مطابق بینکاک سے دہلی آنے والی ایئرانڈیا کی پرواز اے آئی 133 کے 2 پائلٹس فرسٹ آفیسر رویندرا ناتھ اور اور کیپٹن بی کے سونی جہاز کو "خودکار پائلٹ نظام" پر لگا کر اور عملے کے 2 افراد کاک پٹ میں بٹھا کر خود 40 منٹ تک بزنس کلاس میں سونے کے مزے لیتے رہے۔

اخبار کے مطابق پائلٹس کی غیر ذمہ داری اس وقت بڑے حادثے میں تبدیل ہونے سے بچ گئی جب "خودکارپائلٹ نظام" کو کاک پٹ میں موجود عملے کی خاتون رکن نے غلطی سے بند کر دیا۔ جہاز اس وقت33ہزارفٹ کی بلندی پر تھا، اخبار کا ایئرانڈیا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر دونوں پائلٹس اور عملے کے دیگر 2ارکان کو معطل کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story