نوازشریف کا ووٹ کاٹنے کیلئے تیراور بلا ایک ہی سائیکل پر سوار ہیں شہباز شریف
عوام نے ہمیں اقتدار میں آنے کا موقع دیا تو 2سال کے اندر ملک سے بجلی کا بحران ختم کردیں گے، شہباز شریف
پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ قمر زماں کائرہ کہتے ہیں کہ میٹرو بس میں 70 ارب روپے خرچ ہوئے، عمران خان اور چوہدری پرویز الہیٰ میٹرو بس سروس کو جنگلہ بس کہتے ہیں ان لوگوں کی زبان ایک ہے اور ان سب کی تقریر لکھنے والا بھی ایک ہی شخص ہے۔
لالہ موسیٰ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 11 مئی کو شیر سب سے آگے ہوگا، ٹی وی پر نواز شریف اور میرے خلاف اشتہاری مہم چلا کر مسلم لیگ(ن)کی کردار کشی کی جا رہی ہے،تیراور بلا ایک ہی سائیکل پر سوار ہیں اوریہ سب مل کر نواز شریف کے ووٹ کاٹنے کی سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب اگر میں میٹرو بس جیسا عوامی منصوبہ نہ بناتا تو کیا آپ کو ہیلی کاپٹر لے کر دیتا، صدر زاردری کو جہاز لے کر دیتا یا قمر زماں کائرہ کے لئے بلٹ پروف گاڑی خریدتا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کھاد میں کروڑوں اور اربوں روپے کے ڈاکے پڑے اور زمینداروں کو لوٹ لیا گیا اور پنجاب کی صنعتیں، کاروبار اور معیشت کو تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پنجاب حکومت کے میٹروبس منصوبے اوردیگر ترقیاتی کاموں پر الزام لگانے والوں سے ثبوت مانگنے کے حوالے سے خط لکھے لیکن کسی کی جانب سے جواب نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک سے اندھیرے ختم کرنے ہیں تو مسلم لیگ(ن)کو ووٹ دیں، انشااللہ ہم حکومت میں آ کر 2 سال میں بجلی کا بحران ختم کر دیں گے۔