گوگل نے اپنے سرچ انجن پرفلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دے دیا

گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جانب سے بھی فلسطین کو "غیررکن مبصرریاست" کا درجہ دیا گیا تھا

گوگل کی تمام پروڈکٹس پر ’’فلسطینی علاقے‘‘ کے نام سے تبدیل کرکے صرف "فلسطین" کردیا ہے،ترجمان گوگل

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دیتے ہوئے فلسطینی عوام کے لئے www.google.ps کے نام سے سروس شروع کردی ہے۔

گوگل کے ترجمان نیتھن ٹیلر کے مطابق کمپنی نے گوگل کر آزاد ریاست تسلیم کرتے ہوئے اپنی تمام پروڈکٹس پر ''فلسطینی علاقے'' کے نام سے تبدیل کرکے صرف "فلسطین" کردیا ہے،اگرچہ فلسطین کی حتمی حدود کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا تاہم گوگل کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اقدام گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین کو "غیررکن مبصر ریاست" کا درجہ دینے کے بعد سامنے آیا۔ فلسطین کو ''غیررکن مبصرریاست'' کا درجہ دلوانے میں پاکستان نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔


 

 
Load Next Story