سولومن مائر کی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑی انفرادی اننگز

مائر نے 63 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی اننگز کھیلی

مائر نے 63 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ فوٹو : فائل

زمبابوین اوپنر سولومن مائر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور بنا ڈالا۔


ہرارے میں جاری سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں مائر نے 63 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے زمبابوے کی جانب سے ہیملٹن مساکازا کے سب سے زیادہ 93 رنز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور 91 رنز ویسٹ انڈین لیفٹ ہینڈ بیٹسمین ایون لیوس کا تھا، پاکستان ٹیم کے خلاف اب تک کسی بھی ٹیم کا بیٹسمین سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
Load Next Story