کالعدم ٹی ٹی پی کا نائب امیر عمر رحمن ڈرون حملے میں ہلاک

امریکی ڈرون نے افغان صوبہ کنڑ کے گاؤں گھر کے اندر نشانہ بنایا

کمانڈر عبداللہ داوڑ وزیرستان کے سرحدی علاقے تورتنگی میں ماراگیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرکردہ کمانڈر عمر رحمان فاتح ساتھیوں سمیت سرحد پار افغانستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

سرحد پار افغانستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمر رحمان المعروف فاتح ساتھیوں سمیت افغانستان کے سرحدی صوبے کنڑ کے گاؤں کام بازاری میں احمد سواتی کے گھر پر موجود تھا جب منگل کے روز امریکی ڈرون طیارے کے ذریعے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ میزائل حملے کے نتیجے میں عمر رحمان ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔


کابل میں بدھ کے روز وزارت دفاع کے ترجمان نے پاکستانی شدت پسند کمانڈر کے ساتھیوں سمیت امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے ، مقامی لوگوں کے مطابق میزائل لگنے کے بعد مدد کیلئے طالبان وہاں پہنچے اور ہلاک و زخمی ساتھیوں کو نامعلوم مقام کی جانب منتقل کیا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کا نائب امیر اور سینئر کمانڈر مْلا عمر رحمان افغان صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملہ میں ہلاک ہو گیا، وہ سابق امیر مْلا فضل اللہ کا دست راست اور سوات گروپ کا سینئر کمانڈر تھا۔

 
Load Next Story