سندھ بھر میں سرکاری اسپتالوں کے انتظامی سربراہان تبدیل کرنے کا فیصلہ
انتخابات شفاف بنانے کیلیے سیاسی بنیاد پر تعینات افسران کی جگہ غیرجانبدار افسران مقرر کیے جائیں گے۔
نگراں صوبائی حکومت نے عام انتخابات کو غیرجانبدار اور شفاف بنانے سے قبل صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں کے انتظامی سربراہوں اور 27 اضلاع کے ضلعی ہیلتھ افسران کے تبادلوں کا فیصلہ کر لیا اور آئندہ 2دن میں محکمہ صحت سندھ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے جائیں گے۔
محکمہ صحت کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر اسپتالوں کے انتظامی سربرہواں اور ضلعی ہیلتھ افسران کو پروفارمے بھی جاری کیے گئے ہیں جس میں متعلقہ افسران سے معلوم کیاگیا ہے کہ موجودہ عہدے پر کب سے تعینات ہیں، تعیناتی کا عرصہ ،گریڈ اور رٹائرڈمنٹ کی مدت بھی بتائی جائے، محکمہ صحت کے دفتر سے جاری ہونے والے پروفارمے تقریبا تمام افسران نے پر کرکے جمع کرادیے ہیں تاہم وہ افسران جن کی مدت ملازمت میں 2سے3ماہ باقی ہیں ان افسران کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ کراچی کے سول اسپتال، لیاری اسپتال، اسکن اسپتال، سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال، لیاقت آباد اسپتال، نیوکراچی اسپتال،سندھ گورنمنٹ گورنمنٹ اسپتال، سعودآباد اسپتال، ابراہیم حیدری اسپتال سمیت چھوٹے بڑے اسپتالوں کی تعداد 39 بتائی گئی ہے جبکہ محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام، سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی، ملیریاکنٹرول پروگرام، انسداد ڈنگی پروگرام ، بچوںکے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سمیت دیگر پروگراموں کے انتظامی سربراہوں کوبھی تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع بتاتے ہیں ان تبادلوں کا مقصد 25 جولائی کوہونے والے عام انتخابات کومنصفانہ اوریقینی طورپرشفاف بنانے سے قبل سیاسی بنیاد پرتعینات کیے جانے والے افسران کوتبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا ہے اورمیرٹ پر غیرجانبدارافسران کی تعیناتی کی فہرست بھی مرتب کرلی گئی ہے،محکمہ صحت کی جانب سے جن افسران کوپروفارمے جاری کیے گئے تھے ان افسران نے پروفارمے جمع کرادیئے ہیں جس کے بعد متعلقہ حکام ان افسران کی تعیناتی،کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا۔
محکمہ کے افسرکے مطابق توقع ہے کہ آئندہ 2 دن میں اسپتالوں وضلعی ہیلتھ افسران اورپروجیکٹ کے انتظامی سربراہوں کے تبادلوں کے احکام جاری کردیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سندھ کی سابق پیپلزپارٹی حکومت نے محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پرسیاسی بنیاد پرانتظامی سربراہ تعینات کیے تھے، سندھ گورنمنٹ لیاری اسپتال ایم ایس گریڈ20 کی اسامی، پولیس سرجن کراچی، ضلع وسطی کے ضلعی ہیلتھ افسرسمیت دیگر اہم اسامیاں خالی پڑی ہیں۔