فنکاروں نے فلم کا آغاز کرکے نوجوانوں کا حوصلہ بلند کیا آمنہ شیخ
مجھے سفر کے آغاز میں کسی نے بھی سپورٹ نہیں کیا۔ میں اپنی محنت اورکام سے آگے آئی ہوں، آمنہ شیخ
ماڈل واداکارہ آمنہ شیخ نے کہاہے کہ پاکستان میں ڈرامے کے فنکاروں نے فلم کاآغاز کرکے نوجوانوں کاحوصلہ بلند کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگرمواقع کم فراہم کیے جاتے ہیں میراہمارے پوڈیوسرز کو مشورہ ہے کہ یونیورسٹیز اور کالجز کی سطح پر سروے کیاجائے مجھے یقین ہے کہ ہمیں مزیدبہترفنکارملیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ آمنہ شیخ کا کہنا تھا کہ مجھے سفر کے آغاز میں کسی نے بھی سپورٹ نہیں کیا۔ میں اپنی محنت اورکام سے آگے آئی ہوں ہاں یہ ضرورہے کہ آج بھی سیکھنے کی کو بہت کچھ نیاملتاہے ۔ہمارے نوجوان موقع کے انتظارمیں زندگی گزاردیتے ہیں مگران سے جوکام لینا چاہیے وہ نہیں لیاجاتاہمارے ڈرامے اورفلم کونئے لوگوں کی ضرورت ہے۔