پاک بھارت تعلقات مزید کشیدہ ہونگےگلزار

قلمکارکی کوئی سرحدنہیں ہوتی اورمیں سمجھتاہوں کہ اسے اپنے فن کے اظہارکے لیے کسی ویزے کی بھی ضرورت نہیں پیش آتی،گلزار

قلمکارکی کوئی سرحدنہیں ہوتی اورمیں سمجھتاہوں کہ اسے اپنے فن کے اظہارکے لیے کسی ویزے کی بھی ضرورت نہیں پیش آتی،گلزار فوٹو : فائل

بھارتی فلم ڈائریکٹر اور شاعر گلزارنے کہاہے کہ سربجیت سنگھ کی موت کے بعد ایسا لگتا ہے کہ پاکستان اورہندوستان کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہونگے جس کی لپیٹ میں دونوں ممالک کے فنکار اور قلمکار آئینگے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہندوستان سے ٹیلی فون پر ایکسپریس سے گفتگوکے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ قلمکارکی کوئی سرحدنہیں ہوتی اورمیں سمجھتاہوں کہ اسے اپنے فن کے اظہارکے لیے کسی ویزے کی بھی ضرورت نہیں پیش آتی مگر اس طرح کی صورت حال مستقبل میں رہی تواس خطے کے لیے پریشانی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں گلزار کا کہنا تھا کہ ہمیں بیان بازی اورالزام تراشی کی سیاست کوترک کرکے ٹیبل ٹاک کرنی چاہیے میں سمجھتاہوں کہ یہ دونوں ممالک کی عوام کے لیے بہترہوگا۔ہم محبتیں بانٹناچاہتے ہیں اورامن کے پیمبرہیں جب کبھی دونوں ممالک کے شعرایافنکار اپنے فن کے اظہارکے لیے ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوتے ہیں توخوشی ہوتی ہے پاکستان اورہندوستان کی سرکارکوچاہیے کہ وہ اس مسئلے کوسنجیدگی سے سوچتے ہوئے حل کرنے کی کوشش کریں ۔
Load Next Story