سابق حکومتی اتحادی جماعتیں دوبارہ حکومت بنائیں گی امین فہیم

لبرل پارٹیاں دہشتگردوں کے ٹارگٹ پر ہیں، انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہیے،صدر پی پی پی پی

مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ ملک کی تینوں لبرل جماعتیں دہشتگردوں کے ٹارگٹ پر ہیں، دہشتگردی کے باوجود انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہیے۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ سابق تینوں حکومتی اتحادی جماعتیں الیکشن میں کامیاب ہوکر دوبارہ مشترکہ حکومت بنائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپورخاص میں سروری جماعت کے رہنما اسماعیل شاہ کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ ملک کی تینوں لبرل جماعتیں دہشتگردوں کے ٹارگٹ پر ہیں، دہشتگردی کے باوجود انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہیے۔




انھوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران دہشتگردی کے واقعات کو روکنا اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنانگران حکومت کا کام ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اور خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات سے لا علم ہوں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہر امیدوار اپنے علاقے کی صورتحال کے مطابق انتخابی مہم چلا رہا ہے، عوام ملکی مفاد میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔اس موقع پر پیپلزپارٹی اور سروری جماعت کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
Load Next Story