کراچی مزید دہشت گردی کا خطرہ نگرانی سخت کرنے کی وارننگ

طالبان پاکستان کا کمانڈر شمیم بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے،خفیہ ادارے

طالبان پاکستان کا کمانڈر شمیم بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے،خفیہ ادارے فوٹو: فائل

حساس اداروں نے حکومت سندھ کو رپورٹ دی ہے کہ کراچی میں مزید دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔

حساس اداروں نے رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان کراچی میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر اور اجلاس کو ٹارگٹ کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر شمیم بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اس مقصد کے لیے طالبان نے2 گاڑیاں تیار کی ہیں جنھیں خفیہ جگہ پر رکھا گیا ہے۔




حساس ادارے نے اپنی رپورٹ میں کراچی میں نگرانی سخت کرنے کی تجویز دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں طالبان کی طرف سے پمفلٹ تقسیم کیے گئے جس میں جمہوریت کو کافرانہ نظام قرار دیتے ہوئے انتخابی دفاتر اور ریلیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں طالبان کے علاوہ ملک دشمن قوم پرست تنظیمیں بھی الیکشن سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتی ہیں۔
Load Next Story