الطاف حسین کی فون پر صدر زرداری سے موجودہ صورتحال پر گفتگو
لبرل ڈیموکریٹک جماعتوں کوبموں کے حملوں،دھماکوں اورٹارگٹ کلنگ کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہاہے,الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جمعے کی شام صدرآصف زرداری سے فون پرگفتگوکی اوران سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
الطاف حسین نے صدرمملکت کو جمعرات کو کراچی کے علاقے برنس روڈ پر ایم کیوایم کے سیکٹرآفس اورالیکشن آفس پر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملے، جمعے کو پاپوشنگرمیں ایم کیوایم کے یونٹ انچارج عادل رضوان کی شہادت اورکورنگی میں اے این پی کے امیدوارصادق زمان خٹک کی شہادت کے واقعات سے آگاہ کیا ۔ الطاف حسین نے کہاکہ لبرل ڈیموکریٹک جماعتوں کوبموں کے حملوں،دھماکوں اورٹارگٹ کلنگ کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہاہے اور وہ مسلسل عدم تحفظ کاشکارہیں۔
صدرآصف زرداری نے ایم کیوایم اوراے این پی کے رہنماؤں اورکارکنوںکودہشت گردی کانشانہ بنائے جانے کے ان واقعات پر دلی افسوس کااظہارکیا اورشہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔ انھوں نے کہاکہ دہشت گرد عناصر کوملک کوغیرمستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورانتخابات کوپرامن اورمحفوظ بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔