فیصلے اللہ کے چلتے ہیں سازشیوں کے نہیں مریم نواز
نواز شریف پہلے بھی نااہلی، عمر قید، جیل اور جلا وطنی بھگت چکے ہیں، مریم نواز
مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیصلے اللہ کے چلتے ہیں سازشیوں کے نہیں جب کہ نواز شریف پہلے بھی نااہلی، عمر قید، جیل اور جلاوطنی بھگت چکے ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)کے شیروں یاد رکھنا، فیصلہ جوبھی آئے گھبرانا نہیں، آپ کے نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں، وہ پہلے بھی نااہلی، عمر قید، جیل اور جلا وطنی بھگت چکے ہیں۔
مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی، وطن عزیز کی اور آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جانتے ہوئے کہ یہ راستہ آسان نہیں اور اس کی قیمت چکانی پڑے گی، انہوں نے یہی راستہ چنا اور اس کی بھاری قیمت چکائی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مقابلہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں سے ہے، جنہوں نے ووٹ کی حرمت پامال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور سازشوں میں ملوث رہے تاہم فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے، ان سازشیوں اور مہروں کے چہرے اس دن یاد رکھنا، ابھی نہیں تو کبھی نہیں، انشا اللہ فتح آپ کی منتظر ہے۔ پاکستان میں آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی چاہنے والا ہرشخص نواز شریف ہے، یہ وہ جنگ ہے جس میں ہار نہیں ہے۔
مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ نواز شریف آرہا ہے، تبھی تو اس کو روکنے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں، آج آخری کوشش تھی لیکن انشاءاللہ پہلے کی طرح ناکامی ہوگی جب کہ فیصلے اللہ کے چلتے ہیں، سازشیوں کے نہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ شاباش نواز شریف آپ ڈرے نہیں، آپ جھکے نہیں، آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی تاہم عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور فتح آپ کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے، آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔