ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے چیف جسٹس
ڈیمز کے فنڈز سے کمیشن کے لوگ گاڑی اور گھر خرید لیں یہ ہم ہونے نہیں دیں گے، جسٹس ثاقب نثار
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈیمز کے لیے جمع فنڈز پر پہرا دیا جائے گا اور اسے کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔
سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے قوم سے ڈیمز کے لیے فنڈز کی اپیل کر رکھی ہے، قوم کے بچے پیسے جمع کر کے دے رہے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز بھی فنڈز دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ہم بھی ڈیمز فنڈز میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: چیف جسٹس کا ڈیموں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ڈیمز کے حوالے سے ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی، ہر گھنٹے ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہونے سے پتا چلتا رہے گا کہ ڈیمز فنڈز میں کتنے پیسے جمع ہوئے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کو بھی اپنی ویب سائٹ پر یہ معاملہ اٹھانے کا کہا ہے۔ ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے، اس پر پہرا دیا جائے گا، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے کہ کمیشن کے لوگ ان فنڈز سے گاڑی اور گھر خریدلیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈیموں کیلیے 9 سالہ بچے نے 10 ہزار روپے عطیہ کردیے
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز قبل وفاقی حکومت کو فوری طور پر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم تعمیرکرنے اور اس حوالے سے 3 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا ڈیموں کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام ایک اکاؤنٹ بھی کھولا جائے۔ سپریم کورٹ نے قوم سے ڈیموں کی تعمیر کے لیے اس اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرانے کی بھی اپیل کی۔