ایکتا کپورنے اپنی 30 کروڑآمدنی چھپا کر ٹیکس چوری کیا محکمہ انکم ٹیکس

پروڈکشن ہاؤس اب 30 کروڑ روپے پر واجب الادا ٹیکس اور جرمانہ ادا کرنے پر رضامند ہو گیا ہے،محکمہ انکم ٹیکس

میں صرف فلم اور ٹی وی ڈرامے بنانے کا کام کرتی ہوں ٹیکس ایشوز دیگر لوگ دیکھتے ہیں، ایکتا کپور

بھارتی محکمہ انکم ٹیکس نے انکشاف کیا ہے کہ معروف پروڈکشن ہاؤس "بالاجی ٹیلی فلمز" نے اپنی مجموعی آمدنی میں 30 کروڑ روپے ظاہر نہ کرکے کر ٹیکس چوری کیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایکتا کپور کے پروڈکشن ہاؤس نے اپنی مجموعی آمدنی میں 30 کروڑ روپے ظاہر نہ کرکے ٹیکس چوری کیا ہے تاہم پروڈکشن ہاؤس اب 30 کروڑ روپے پر واجب الادا ٹیکس اور جرمانہ ادا کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔


محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق ایکتا کپور سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف فلم اور ٹی وی ڈرامے بنانے کا کام کرتی ہیں جب کہ ٹیکس کے حوالے سے تمام ایشوز دیگر لوگ دیکھتے ہیں ۔

واضح رہے کہ 30 اپریل کو بھارتی محکمہ انکم ٹیکس کے 100 سے زائد اہلکاروں نے اس حوالے سے بالا جی ٹیلی فلمز کے دفتر، اسٹوڈیو اور ایکتا کپور کے دفتر، گھر اور ان کے والد فلم اسٹار جیتندرااور ان کے بھائی تشار کپور کے گھروں پر بھی چھاپے مارے تھے۔
Load Next Story