سہ ملکی سیریز آسٹریلیا نے زمبابوے کو ایک بار پھر شکست دیدی
فائنل اتوار کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔
LONDON:
سہ ملکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو آخری میچ میں بھی 5 وکٹ سے شکست دیدی جب کہ فائنل اتوار کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جلد وکٹیں گنوانے کے بعد سولومن مائر کی ففٹی کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، پیٹر مور نے 30 جب کہ ہیملٹن مساکیڈزا اور والر نے 13،13 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اینڈریو ٹائی نے 3، سٹین لیک اور رچرڈسن نے 2،2 جب کہ ولڈرمت ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے ہدف ایک گیند قبل 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا، گلین میکسویل نے 56 اور ٹریوس ہیڈ نے 41 رنز کی اننگز کھیلیں۔ اینڈریو ٹائی مین آف دی میچ قرار پائے۔ ایونٹ کا فائنل اتوار 8 جولائی کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔