شفاف اور پرامن انتخابات کیلیے اپنی ذمہ داری ایمانداری سے پوری كریں گے علاؤالدین مری

عوام آئندہ عام انتخابات میں  بھرپور حصہ لیں، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

عوام آئندہ عام انتخابات میں  بھرپور حصہ لیں، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان- فوٹو: ایکسپریس

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کا کہنا ہے کہ صوبے میں صاف شفاف اور پرامن انتخابات كے انعقاد كے لئے ہماری بھرپور تیاری جاری ہے۔

سراوان پریس كلب مستونگ كے دورے كے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے کہا کہ شفاف انتخابات كے انعقاد كو یقینی بنانے كے لئے ہم اپنی ذمہ داری ایمانداری سے پوری كریں گے اس سلسلے میں عوام كا تعاون ناگزیر ہے،عوام آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے كہا كہ انتخابات كے مواقعوں پر سیاسی جماعتیں ایك دوسرے پر الزامات لگاتی رہتی ہیں لیكن نگران حكومت پرامن اور شفاف انتخابات كے انعقاد میں كوئی كوتاہی نہیں برتے گی۔


وزیراعلیٰ نے كہا كہ ان كے مستونگ كے دور ے كا مقصد انتخابات كی تیاریوں كا جائزہ لینے كے ساتھ ساتھ حكومتی مشینری كو بھی متحرك ركھنا ہے تاكہ ادارے عوام كی خدمت بلا كسی ركاوٹ جاری ركھ سكیں۔ انہوں نے كہا كہ مستونگ ضلع كو لوڈشیڈنگ اور كم وولٹیج كا سامنا ہے جس كا انہیں مكمل ادراك ہے اور گذشتہ روز انہوں نے كوئٹہ میں كیسكو اورزمینداروں كے ساتھ تفصیلی اجلاس كیا اور جلد بجلی كے مسئلے كو ترجیح بنیادوں پر حل كیا جائیگا۔

وزیر اعلیٰ نے صحافی برداری كو مخاطب كرتے ہوئے كہا كہ وہ عام انتخابات كے سلسلے میں ووٹ كے تقدس اور اہمیت كو اجاگر كرنے میں كردار ادا كریں تاكہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا حق رائے دہی كا استعمال كریں۔ انہوں نے پریس كلب كے دورے كے موقع پر مستونگ كے صحافیوں كے لئے 15 لیپ ٹاپ دینے كا بھی اعلان كیا۔
Load Next Story