خام کپاس وروئی کی درآمد پر 2 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد
وفاقی حکومت نے کپاس وروئی پر دی جانے والی ڈیوٹی چھوٹ 10روز بعد ہی واپس لے لی
وفاقی حکومت نے خام کاٹن اور صاف کاٹن کی درآمد پر 2 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کردی ہے۔
10روز قبل خام اور صاف کاٹن کی درآمد پر 2فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی سے دی جانے والی چھوٹ واپس لے لی ہے جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے باقاعدہ طور پر 2ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں جن میں سے پہلے نوٹیفکیشن 848(I)/2018 کے ذریعے 24 مئی 2018 کو جاری کردہ ایس آر او نمبر 630(I)/2018 میں ترمیم کردی گئی ہے اور ایف بی آر نے خام و صاف کپاس کو 2 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دی جانے والی فہرست سے نکال دیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک دوسرا نوٹیفکیشن 847(I)/2018بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت 15 جولائی 2018 کو خام وصاف کپاس کے پی ٹی سی کوڈز کے بارے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
اس بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں کپاس کی پیداوار کو فروغ دینا ہے تاکہ کپاس کے مقامی کاشت کاروں کو تحفظ مل سکے اور کپاس کی درآمد کی حوصلہ شکنی کی جائے اورمقامی پیداوار کو فروغ دیا جاسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 15جولائی سے درآمد کنندگان کی جانب سے خام کپاس اور صاف شدہ کپاس کی درآمد پر 2فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے 24 مئی 2018 کو جاری کردہ ایس آر او نمبر 630(I)/2018 کے ذریعے خام اور صاف کپاس کی درآمد کو 2 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی سے چھوٹ دی تھی مگر 10روز بعد اب یہ چھوٹ واپس لے لی گئی ہے۔