10محکموں کو جلد کمپیوٹرائزڈ کردیا جائیگا وزیرآئی ٹی سندھ

آئی ٹی سٹی کیلیے200ایکڑ اراضی حاصل کرلی،عالمی مارکیٹوں تک رسائی میںمدد ملے گی

آئی ٹی سٹی کیلیے200ایکڑ اراضی حاصل کرلی،عالمی مارکیٹوں تک رسائی میںمدد ملے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سندھ کے نگراں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیرکا کوئی خدشہ نہیں، نگراں حکومت شفاف انتخابات کرانے کیلیے پرعزم ہے، قیام امن کیلیے ہرشعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ارفع کریم آئی ٹی سٹی کیلیے 200 ایکڑ اراضی حاصل کرلی گئی ہے جس پرجلد ہی مقامی وبین الاقوامی کمپنیوںکے اشتراک سے کام کا آغاز کردیا جائے گا، آئی ٹی سٹی کے قیام سے نہ صرف بین الاقوامی مارکیٹ تک ملکی مصنوعات کو متعارف کرانے میں مدد ملے گی بلکہ ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے صنعتی علاقوں میں بجلی کابحران ختم کرانے کیلیے گورنر اوروزیراعلیٰ سندھ بھرپورکرداراداکررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشنوں کے بعد جلددیگر 10 محکمہ جات کو کمپیوٹرائزڈ کردیا جائیگا۔




انھوں نے کہا کہ آئی ٹی کی ترقی میں ہی ملکی خوشحالی ممکن ہے، عوام کو اس ضمن میں آگہی فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کوجدید تقاضوں کے مطابق استعمال میں لاتے ہوئے نہ صرف اپنے کاروبارکو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے قابل ہوجائیں، پاکستان میں بزنس کی جانب خواتین کوراغب کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی بچیاں سافٹ وئیرمیں مہارت حاصل کرکے اپنی تیار کی گئی پروڈکٹ کو انٹرنیٹ کے ذریعہ سافٹ ویئر کمپنیوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کراسکتی ہیں، میاںزاہد حسین نے کہا کہ وسائل سے مالا مال ملک ہونے کے ناطے ان وسائل کے موثراستعمال کی ضرورت ہے، سرمایہ کاری کے عمل کو تیزترکرنے کیلیے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا لازمی جزو ہے، انہوں نے بتایا کہ قیام امن کو یقینی بنانے کی غرض سے کراچی شہر کے اہم مقامات پر 200 خفیہ کیمرے نصب کردیے گئے ہیں جبکہ مزید900 کیمروں کی تنصیب بھی جلد کرلی جائیگی جس کیلیے 60 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کرالیا گیا ہے۔
Load Next Story