پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی شہر میں انتخابی کارنر میٹنگز جاری
پیپلز پارٹی دوبارہ برسر اقتدار آکر عوام کے مسائل حل کریگی،امیدواروں کا خطاب.
کراچی میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم جاری ہے اور مختلف قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جانب سے علاقائی سطح پر کارنرز مٹینگز کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے239 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر پٹیل نے کیماڑی کے علاقے تارا چند روڈ، این اے249 کے امیدوار عبدالعزیز میمن نے کھارادر، این اے250 سے راشد ربانی نے ریلوے ہزارہ کالونی، این اے243 سے سہیل عابدی نے خواجہ اجمیر نگری، این اے251 ذوالفقار قائمخانی نے جٹ لائن اور این اے258 سے راجہ عبدالرزاق نے گلشن معمار جبکہ مختلف صوبائی حلقوں کے امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں علاقائی سطح پر کارنرز مٹینگز کا انعقاد کیا۔
ان کارنر مٹینگز سے خطاب کرتے ہوئے امیدواروں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی عوام کی خدمت کی ہے اور11مئی کو بھی عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کریں گے، انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دوبارہ برسر اقتدار آکر عوام کے مسائل کو حل کرے گی اور اس ملک میں جمہوریت کو مزید مضبوط کیا جائے گا، ان امیدواروں نے کہا کہ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنما ہماری پارٹی کے رہنمائوں پر الزامات لگا رہے ہیں۔
شاید وہ یہ سوچ رہیں ہیں کہ وہ اس ملک کے غیور عوام کو اپنی باتوں سے قائل کرلیں گے لیکن عوام اس ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں اور وہ یہ جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے سوا اس ملک میں کوئی حقیقی جمہوریت نہیں لاسکتا۔