متحدہ دینی محاذ کے لیے11مئی فتح کا دن ہوگااورنگزیب فاروقی

11مئی کو عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو گھر کی راہ دکھائیں گے، اورنگزیب فاروقی.

11مئی کو عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو گھر کی راہ دکھائیں گے، اورنگزیب فاروقی. فوٹو: ایکسپریس/فائل

متحدہ دینی محاذ کے مرکزی رہنما اور پی ایس128 کے امیدوار مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ متحدہ دینی محاذ دہشت گردی، بے روزگاری اور مہنگائی کے ناسور کے خاتمے کیلیے میدان عمل میں اتر چکی ہے۔


11مئی کا دن عوام کی نمائندہ جماعت متحدہ دینی محاذ کی فتح کا دن ہوگا،11مئی کو عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو گھر کی راہ دکھائیں گے، متحدہ دینی محاذ کے بزرگ رہنما مولانا اللہ وسایا صدیقی کے گھر پر چھاپے اور ان کے بچوں کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، وہ مسلم آباد کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

 
Load Next Story