گرفتاریوں کیلیے لسٹیں تیار ن لیگ کی متحرک کارکنوں کو بچنے کی ہدایت
حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاج کی آڑ میں مسلم لیگ(ن)کے پُرعزم ورکروں کو گرفتار کیا جائیگا۔
مسلم لیگ(ن)نے بدلتے سیاسی حالات کے تناظر میں اپنی انتخابی حکمت عملی تبدیل کرنیکا فیصلہ کیا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن)نے انتخابی حلقوں میں متحرک و فعال کارکنوں کو ممکنہ گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
مسلم لیگ(ن) کو خدشہ ہے کہ انھیں انتخابات سے آؤٹ کرنے کیلیے انتخابی حلقوں میں متحرک و فعال کارکنوں کی بڑے پیمانے پرگرفتاریاں متوقع ہیں۔مسلم لیگ(ن) کو خدشہ ہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی و داماد کے خلاف آنیوالے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاج کی آڑ میں مسلم لیگ(ن)کے پُرعزم ورکروں کو گرفتار کیا جائیگا اس لیے مسلم لیگ(ن)نے حکمت عملی تبدیل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب شہبازشریف کی جانب سے آئندہ انتخابات کیلیے منشور کے اعلان کے موقع پربھی پارٹی ورکروں کی جانب سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کیساتھ ورکروں کی گرفتاریوں کا معاملہ زیربحث رہا اوربعض سینئر ورکروں کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کومطلع کیاجارہا تھا کہ بڑے پیمانے پرپارٹی ورکروں کو مختلف کیسوں میں گرفتار کرنے کیلیے لسٹیں تیار کی گئی ہیں تاہم پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا ۔