کابل پر پاکستان سے تعلق رکھنے والےحملے کو ناکا رہ بنادیا گیا

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے، باغیوں کو پناہ دینے کا پاکستان پر الزام لگایا ہے۔

افغان فورسز کی ایک جھلک فوٹو: اے ایف پی

اتوار کو افغان اور نیٹو فورسز نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے پانچ حملہ آوروں کو پکڑ لیا، جو خود کش حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔

"یہ حملہ آور گروپ کابل پر حملہ کرنے کا پلان مرتب کر رہا تھا۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں خود کش جیکٹس، ہتھیار برآمد ہوئے ہیں"،نیٹو انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹینٹ فورس نے بتایا۔

افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا ہے"ان خود حملوں کے ذریعے افغان پارلیمنٹ اور دوسرے نائب صدر محمد کریم خلیلی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانا جانا تھا".


"پکڑے جانے حملہ آوروں میں سے ایک پاکستانی ہے جسکے قبضے سے پاکستانی کرنسی،موبائل نمبرز،اور شناختی کارڈ وغیرہ برآمد ہوا ہے"، سیکورٹی کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ نے بتایا۔

ایجنسی نے بتایا "ان ثبوتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان حملہ آوروں کا تعلق سرحد پار پاکستان کی کسی دہشت گرد تنظیم سے ہے"۔

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے مغربی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے، باغیوں کو پناہ دینے کا پاکستان پر الزام لگایا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے" اس ماہ کے اوائل میں، پانچ باغیوں کو،جو کابل سے لے کر مغربی سفارتخانے تک، حملے کا ارادہ رکھتے تھے،ہلاک کردیا گیا تھا"۔

Recommended Stories

Load Next Story