سعودی عرب کا میانمار کے مسلمانوں کیلئے امداد کا اعلان

روہینگیا میں مسلمان کمیونٹی کو کافی مظا لم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بادشاہ عبداللہ نے روہینگیا میں مسلمانوں کی مدد کیلئے پچاس ملین ڈالر دینے کا حکم دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سعودی عرب کے باد شاہ عبداللہ نے میانمار میں روہینگیا کمیونٹی کیلئے 50 ملین ڈالرامداد دینے کا اعلان کیا ہے۔


سعودی اسٹیٹ نیوز ایجنسی پہ شائع ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ روہینگیا میں مسلمان کمیونٹی کو کافی مظا لم کا نشانہ بنایا گیا ہے، وہاں موجود مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا،ان کو جلایا گیا، خواتین کی عزت پامال کی گئی اور بڑی تعداد میں لوگوں کو بے گھر کیا گیا۔

بادشاہ عبداللہ نے روہینگیا میں مسلمانوں کی مدد کیلئے پچاس ملین ڈالر دینے کا حکم دیا، سعودی میڈیا پہ دکاھئی گئی ایک رپورٹ میں اس اعلان کا خلاصہ کیا گیا۔ رپورٹ میں مسلمانوں پہ ڈھائے گئے مظالم کا کسی کو الزام نہیں دیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story