متحدہ عرب امارات نے لازمی فوجی سروس کی مدت میں اضافہ کردیا

لازمی فوجی سروس ملک کی سیاسی، عسکری، قومی، سماجی و دیگر شعبوں میں نہایت کارآمد ثابت ہوئی، اماراتی فوج

اماراتی مسلح افواج نے مدت میں اضافے کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا ہے، فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات نے گریجویٹ مردوں کے لیے لازمی فوجی سروس کی مدت میں اضافہ کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی اسکول گریجویٹ مردوں کے لیے فوج میں لازمی خدمات کا دورانیہ 12 ماہ سے بڑھا کر 16 ماہ کردیا گیا ہے۔ اماراتی مسلح افواج نے مدت میں اضافے کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا ہے۔


فوجی بیان کے مطابق لازمی فوجی سروس ملک کی سیاسی، عسکری، قومی، سماجی اور اقتصادی صورت حال کے لحاظ سے ایک نہایت کارآمد عمل ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں بھیک منگوانے والے پاکستانی گروہ کے ارکان کو قید

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارا ت نے لازمی فوجی سروس کا آغاز 2014ء میں کیا تھا جس میں مردوں کو فوجی خدمات کے لیے لازمی قرار دیا گیا تھا جب کہ خواتین کی شمولیت مرضی اور سرپرست کی اجازت سے مشروط ہے، خواتین کے لیے لازمی سروس کا دورانیہ 9 ماہ مقرر کیا گیا ہے۔
Load Next Story