دیر لوئر پولیس نے 90ہزار جعلی بیلٹ پیپرز پکڑلئے 2 ملزمان گرفتار

جعلی بیلٹ پیپرز پشاور سے این اے 34 لوئر دیر کے لئے لیجائے جا رہے تھے, ڈی آئی جی ملاکنڈ

جعلی بیلٹ پیپرز پشاور سے این اے 34 لوئر دیر کے لئے لیجائے جا رہے تھے, ڈی آئی جی ملاکنڈ، فوٹو: فائل

پولیس نے کارروائی کر کے 90 ہزار جعلی بیلٹ پیپرز قبضے میں لیتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق جعلی بیلٹ پیپرز پشاور سے این اے 34 لوئر دیر کے لئے لے جائے جا رہے تھے، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کی نمبر پلیٹ والی گاڑی سے 90 ہزار جعلی بیلٹ پیپرز قبضےمیں لے کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بیلٹ پیپرز کو جعلی ووٹنگ کےلئے استعمال نہیں کیا جانا تھا، یہ بیلٹ پیپر جماعت اسلامی کی جانب سے چھاپے گئے تھے جن کا مقصد ان کے ووٹرز کو پولنگ کے روز اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story