صومالیہ میں صدارتی محل کے باہر 2 کار بم دھماکے فائرنگ 10افراد ہلاک
پہلا دھماکا محل کے باہردوسراسامنے ہوا،فائرنگ سے13زخمی،الشباب نے ذمے داری قبول کرلی
صومالیہ کے دارالحکومت میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہوگئے۔
موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے کار بم حملے اور ایک قریبی پولیس اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہوگئے۔ پہلاکار بم دھماکا صدارتی محل کے باہر جبکہ دوسرا دھماکا اس کے بالکل سامنے ہوا،اسی دوران حملہ آوروں اور سکیورٹی دستوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ادھر دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، ادھر ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں دارالحکومت موغادیشو میں ہونیوالے دہشتگرد حملے کی مذمت اور ہلاک ہونے والوں کی تعزیت کی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جدوجہد اور قیام استحکام کیلیے ترکی ہمیشہ صومالیہ کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔