11 مئی کو عوام ووٹ کا حق استعمال کر کے بھتہ خوروں کو شکست دیں گے منور حسن
عوام 11 مئی کو گھروں سے نکلیں اور پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے اپنا ووٹ ڈالیں، منور حسن
جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا کہ 11 مئی کو عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کر کے بھتہ خوروں کو شکست دیں گے۔
مزار قائد پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ کراچی کا امن و امان تباہ کرنے کے لئے سازشیں رچائی جا رہی ہیں اور کچھ شر پسند عناصر اپنے زاتی مفاد کے لئے انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام 11 مئی کو گھروں سے نکلیں اور پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے اپنا ووٹ ڈالیں۔
منور حسن نے کہا کہ اپنے آپ کو لبرل کہنے والی جماعتیں امریکی ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا لبرل لوگوں کے لئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال حکومت کرنے والوں نے کراچی کے شہریوں کو جو دیا ہے وہی ان کا آئندہ کا منشور ہے، انہوں نے کہا کہ آج اے این پی اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کا ساتھ دے رہی ہیں جب کہ سب ان کی ماضی کی مخالفت کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
سید منور حسن نے کہا کہ کراچی میں جب ایک جماعت کے خلاف ملٹری آپریشن ہوا تو ہم نے اس کی مخالفت کی، انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ آپریشن کسی مسئلہ کا حل نہیں اس سے مسائل مزید بڑھتے ہیں۔