ننھی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والےدرندے کو عمر قید کی سزا

عدالت کا جرم ثابت ہونے پرمجرم محمد نبی کو10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم

گنے کے پتے پرگرے خون کے ایک قطرے سے کیس ٹریس ہوا تھا۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عاصمہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عاصمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے جرم ثابت ہونے پرمجرم محمد نبی کوعمرقید اور10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔


محمد نبی، عاصمہ کا پڑوسی ہے جب کہ اس کا دوسراساتھی عبد القادربھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ گنے کے پتے پرگرے خون کے ایک قطرے سے کیس ٹریس ہوا تھا۔

واضح رہے کہ مردان کے نواحی علاقے گوجرگڑھی سے بچی عاصمہ گھرسے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی بعد میں اس کی لاش گھرکے قریب واقع گنے کے کھیتوں سے ملی تھی اورابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ بچی کے جسم کے حساس اعضا پرتشدد کیا گیا تھا۔
Load Next Story