نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پرویز مشرف کے اہلخانہ کو طلب کرلیا
نیب نے بیگم صہبا مشرف کو جائیداد اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے سابق صدر کی اہلیہ صہبا، بیٹے بلال، بیٹی عائلہ اور داماد عاصم کو 11 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نیب نے بیگم صہبا مشرف کو ایک گھر، تین پلاٹ اور 6 گاڑیوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کو پرویز مشرف اور اہل خانہ کی گاڑیوں کی تفصیلات فراہم
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔ مئی میں کیس کی تحقیقات کے دوران نیب نے پرویز مشرف اور ان کے اہل خانہ کی گاڑیوں کی تفصیلات بھی حاصل کی تھیں۔