توانائی بچت کے ای ایس سی اور فلپس کے درمیان معاہدہ

چیف ایگزیکٹو کے ای یس سی اور چیئرمین فلپس پاکستان نے یادداشت پر دستخط کیے

کے ای یس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرنیّئر حسین اور فلپس پاکستان کے چیئر مین اور سی ای او اسد ایس جعفر نے یادداشت پر دستخط کیے۔ فوٹو: فائل

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اپنی موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی کے تحت بجلی کی بچت اور مہارت کوفروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی کی منصوبہ بندی کی تشکیل کے مقصد کے پیش نظر فلپس پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

کے ای یس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیّئر حسین اور فلپس پاکستان کے چیئر مین اور سی ای او، اسد ایس جعفر نے یادداشت پر دستخط کیے۔ اپنے پیغام میں نیّئر حسین نے کہا ''فلپس کے ساتھ مل کر توانائی کی بچت پر مبنی طرز زندگی پیدا کرنے کے مقصد میں تعاون پائیدار ترقی کے لیے کی جانے والی ہماری کوششوں میں سے ایک قدم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے ضمن میں ہماری مسلسل محنت سے آخر کار ایک مثبت فرق پڑے گا''۔ فلپس پاکستان کے چیئرمین اور سی ای او اسد ایس جعفر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کے ای ایس سی کے ساتھ اشتراک سے ہماری ان کوششوں کو مزید استحکام حاصل ہوگا جو ہم ایک پائیدار ماحول اور توانائی کی بچت کی آگہی کے فروغ کے لیے کررہے ہیں۔ فلپس نے ہمیشہ ماحول کو بہتر بنانے اور لوگوں کو توانائی کی بچت کے لیے جدت طراز ''سبز'' مصنوعات منتخب کرنے کے مواقع فراہم کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔




اس پالیسی میں مجموعی نقطہ نظر کے تحت کاربن کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اگلے پانچ برسوں کے دوران اپنی پیداوار کے 15 فیصد کو قابل تجدید توانائی کے استعمال اور توانائی کی بچت کے مختلف منصوبوں کے ذریعے پورا کرنے کا منصوبہ ہے۔کے ای ایس سی اپنی مشاورتی خدمات کے ذریعے بھی بجلی کی بچت کے حامل طرز زندگی کو فروغ دینے اور توانائی کے مفت آڈٹ کی سہولیات فراہم کررہی ہے، خاص طور پر نوجوانوں میں توانائی کی بچت کے حامل طرز زندگی کی جانب راغب کرنے کے لیے ان میں بیداری کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اس کے موسمیاتی تبدیلی کے پروگرام بجلی کے مؤثر آلات اور نظام کے استعمال اور توانائی کی بچت کی موافقت رکھنے والے بلڈنگز کوڈ کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

میو نسپل کارپوریشن کی مرکزی سڑکوں اور گذر گاہوں کی روشنیوں سمیت تاریخی یاد گاروں کو روشن کرنے کے لیے LED اور شمسی توانائی کے استعمال پر آنے والی لاگت میں شراکت سمیت کے ای ایس سی کے توانائی کی بچت کے پروگرام تجارتی مارکیٹوں میں دن کی روشنی کے استعمال اور بجلی کی بچت کے پروگرام
Load Next Story