پاکستانی فیشن انڈسٹری دنیا بھرمیں مقام بنا چکی ہے عمائمہ ملک

نجی کمپنیزکی برانڈ ایمبسیڈر کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخرہے

عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے ڈرامے کوماضی کے مقابلے میں بہت بہترکیاہے. فوٹو: فائل

MARSEILLE:
ماڈل واداکارہ عمائمہ ملک نے کہاہے کہ پاکستان فیشن انڈسٹری نے دنیا بھر میں اپنا مقام اپنے کام سے بنایا ہے مجھے فخرہے کہ میں مختلف نجی کمپنیزکی برانڈ ایمبسیڈرہونے کی وجہ سے پاکستان کی متعددملکوں میں نمائندگی کرچکی ہوں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے ہاں جن چیزوں کا فقدان تھا خوشی ہے کہ ہم اب ان کا خلاپرکرچکے ہیں ایک سوال کے جواب میں عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے ڈرامے کوماضی کے مقابلے میں بہت بہترکیاہے ہمارے فنکارمعیاری کام کررہے ہیں میں سمجھتی ہوں کہ نئے فنکاروں کوبھی اگرمواقع فراہم کیے جائیں توہم مزیدبہتری کی طرف جائینگے۔




انسان کوکسی بھی مقام پرخودکومکمل نہیں سمجھناچاہیے ہرلمحہ کچھ نیاسیکھنے کے لیے ہوتا ہے انھوں نے مزیدکہا کہ ڈرامہ رائٹراگرروایتی کہانیوں سے نکل کراپنے اندازمیں تبدیلی لائیں اورکچھ نیاپیش کرنے کی کوشش کریں ہم اب ساس بہوپرڈرامے کاآغازکرکے اس کااختتام نہیں کرسکتے۔
Load Next Story